Qadi Sana' ullah Panipati's Approach to Hadith and Seerah: An Analytical Study of Irshad-al-Talibin

Authors

  • Saba Naz Punjab University

Abstract

 ارشاد الطالبین میں روایاتِ حدیث و سیرت اور قاضی ثناء الله پانی پتی نقشبندی کا منہج و استدلال

  • قاضی ثناء اللہ پانی پتی نقشبندی مجددی(1722ء – 1810ء)شیخ جلال کبیر الاولیاء  پانی پتی ؒ کی اولاد میں  سے ہیں اور ان کا نسب  بارہ واسطوں سے  امیر المومنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ قاضی صاحب    بیک وقت مفسر، محدث، فقیہ و متکلم، اور صوفی تھے۔ آپ نے تصوف کے  موضوع پر 'ارشاد الطالبین' کے نام سے ایک کتاب عربی اور فارسی زبان  میں مرتب کی جو  اپنی گیرائی، گہرائی، تجزیہ مضامین اور حسن تفہیم کے اعتبار سے صوفیانہ تصانیف  میں ایک منفرد  مقام رکھتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ  کی اطاعت و اتباع اس تالیف کا اصل مقصد ہے۔ اس کتاب میں سیرت النبی کے عرفانی پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے۔  اس کتاب کے بغور مطالعہ سے  ایک مسلمان کا  ظاہر ،سنت نبوی ﷺ کے سانچے میں ڈھل سکتا ہے اور اس کے حواس باطنی کو چشمہ معرفت کا سراغ مل سکتا ہے۔

   فی زمانہ سلسلہ طریقت اور خانقاہی نظام میں جو خرابیاں اور بدعات در آئی ہیں، ولایت کے حوالے سے لوگوں میں جو غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں اور اولیاء کی کرامات اور رتبے کے سلسلے میں جو  افراط و تفریط پائی جاتی ہے اس کو دور کرنے کے لیے یہ کتاب  مرتب کی گئی   تاکہ لوگو ں کو اصل حقیقت معلوم ہو۔ اس کتاب میں باطنی علوم  کی معرفت،  باطنی کمالات کے حصول کے  طریقے،   روحانیت کے اسرار و رموز ، ولایت  کے  مراتب و  دلائل، کرامات کی  اقسام و حیثیت،  سالکین کے اوصاف و آداب ، کاملوں اور مرشدوں کے آداب، قرب الٰہی کے اسباب اور ان میں ترقی کے عوامل  و  مقامات بیان کرنے، اور صوفیانہ اصطلاحات کی وضاحت کے لیے قرآن حکیم ،نبی کریم ؐ کی ا حادیث مبارکہ و سیرت طیبہ سے استدلال کیا گیا  ہے۔اس کتاب میں سیرت نبوی زمانی ترتیب پر نہیں  بلکہ تزکیہ نفس کے پیش ِ نظر  بیان کی گئی ہے۔ سیرت و احادیث  نبوی سے مختلف مسائل کا استنباط  قاضی صاحب کی  بلند نگاہی، عمیق نظری اور معاشرے کے گہرے مشاہدہ پر دلالت کرتا ہے۔

 کلیدی الفاظ : ثناء الله، پانی پتی، ارشاد الطالبین ، تصوف، تزکیہ، روحانیت، ولایت، احادیث مبارکہ، استنباط

Published

2025-12-30

How to Cite

Saba Naz. (2025). Qadi Sana’ ullah Panipati’s Approach to Hadith and Seerah: An Analytical Study of Irshad-al-Talibin . Seerat Studies, 10(10). Retrieved from https://ojs.aiou.edu.pk/index.php/jss/article/view/3272